کھیل

پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے ایسا کونسا بڑا اور انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا جسے توڑنا ممکن ہی نہیں بلکہ ناممکن

پاکستان کے بیٹر عبداللہ شفیق ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے' جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں وہ صفر پر آئوٹ ہوئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے ایسا کونسا بڑا اور انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا جسے توڑنا ممکن ہی نہیں بلکہ نا ممکن بھی ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیٹر عبداللہ شفیق ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوئے۔ 24 سالہ عبداللہ شفیق نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، وہ ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی ہوگئے۔ سال 2024 میں عبداللہ شفیق 21 اننگز میں 7 مرتبہ صفر پر آٹ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button