پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے کس کے کہنے پر مذاکراتی ٹیم تشکیل دی ؟

پاکستان تحر یک انصاف کے ساتھ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نواز شریف کے کہنے پر تشکیل دی گئی، سابق وزیر اعظم مذاکرات کے حامی ہیں

اسلام آباد (کھوج نیوز)پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان باضابطہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کے کہنے پر مذاکراتی ٹیم تشکیل دی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی ، راجہ پرویز اشرف، نویدقمر، خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین کمیٹی میں شامل ہیں۔جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے قائم کمیٹی میں عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، حامد رضا، حامد خان، اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف مذکرات کے حامی ہیں اور وہ چاہتے اس سیاسی صورتحال میں مذکرات ہونے چاہئیں۔پارٹی کے سیاسی فیصلوں کا اختیار نواز شریف کے پاس ہے، یہ مذکرات سیاسی لوگوں میں ہورہے ہیں مگر بیک ڈور میں بھی بہت کچھ ہو رہا ہے اور نواز شریف عمران خان سے ملنے بنی گالہ بھی جاسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button