پاکستان
مریم نواز پنجاب کے بعد وفاق میں بھی ان ایکشن
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے طلبہ میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم کیے ،طلبہ نے وزیر اعلی کا بھرپور استقبال کیا

اسلام آباد (کھوج نیوز )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ انجینئرنگ سائنس،اسلام آباد میں ہونہار سکالر شپ لانچنگ تقریب میں شر کت کی ۔ و زیر اعلی مریم نواز شریف پنڈال میں آتے ہی اچانک طالبات کے درمیان پہنچ گئیں ۔ طلبہ نے پر جوش تالیاں بجا کر وزیر اعلی مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔اس مو قع پر مریم نواز شریف نے بچیوں سے مصافحہ کیابچیوں کو گلے لگا کر اُن سے اظہار شفقت بھی کیا ۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے فاسٹ یونیورسٹی کے علاوہ پانچ مختلف کیمپس کے طلبہ میں بھی چیک تقسیم کئے، جن میں یو ای ٹی ٹیکسلا ، ایگریکلچر یونیورسٹی, میڈیکل کالج راولپنڈی کے طلبہ شامل تھے ۔اسکالرشپ حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کو اسلام آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔