عمران خان کی رہائی کا معاملہ، یورپی یونین ان ایکشن، جمائمہ کا کردار بھی منظر عام پر آگیا
فوجی عدالتوں سے عام شہریوں کو سزا دینے کا عمل''شہری اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے''سے متصادم 'پاکستان بھی اس معاہدے شامل ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے معاملہ پر یورپی یونین کے ان ایکشن ہونے پر جمائمہ گولڈ سمتھ کا کردار بھی منظر عام پر آگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جمائمہ گولڈ سمتھ اپنے پہلے خاوند اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لئے ناصرف ہر طرح کے حربے استعمال کر رہی ہے بلکہ اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں بھی اس بات کو بار بار باور کروا رہی ہے کہ عمران خان کو رہائی دلوائی جائے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان میں 21 دسمبر کو 25 عام شہریوں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی جس پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔یورپی یونین کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں سے عام شہریوں کو سزا دینے کا عمل ‘شہری اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے’ سے متصادم ہے۔ پاکستان بھی اس معاہدے پر عمل کرنے کے لیے دستخط کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق یو رپی یو نین کے ا س بیان کے پیچھے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا اہم کردار ہے ، جن نے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہونے یو رپی یو نین سے یہ بیان دالویا ہے ۔