پاکستان

سپیکرز کانفرنس، پنجاب کے سپیکرز اور ڈپٹی سپیکرز کے چونکا دینے والے مطالبات

وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کی عدم موجودگی میں ا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکرز کو بالترتیب قائم مقام وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے بھی قانون سازی ہونی چاہیے

اسلام آباد(کھوج نیوز) دو روزہ ہونے والی سپیکر کانفرنس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں، آزاد کشمیر، گلگت و بلتستان اور چیئرمین سینیٹ کی شرکت، پنجاب کے سپیکرز اور ڈپٹی سپیکرز کے چونکا دینے والے مطالبات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز نے مطالبہ کہ اگر صدر اور گورنر کو استثنیٰ حاصل ہے تو اسپیکرز اور ڈپٹی اسپیکرز کو بھی کسی مقدمے میں گرفتاری اور عہدے پر رہنے تک ٹرائل سے استثنیٰ ہونا چاہیے۔ اسپیکرز کا کہناتھاکہ وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کی عدم موجودگی میں ا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکرز کو بالترتیب قائم مقام وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے بھی قانون سازی ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب مقدمات میں اسمبلی کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر پر مقدمہ درج ہونا چاہیے نہ کہ ان پر۔ صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ان کے ارکان اور اہل خانہ کے بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کی طرح بلیو پاسپورٹ ہونے چاہئیں۔ صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ان کی تنخواہ اور مراعات ہائی کورٹ کے جج کے برابر ہونی چاہیے، ان کی تنخواہ اور مراعات کو ٹیکس سے استثنی بھی ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button