پاکستان

سول نافرمانی کا معاملہ ،عمران خان کا اعلان ،مذاکراتی کمیٹی شش و پنج کا شکار

عمران خان کی پارٹی کو حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت لیکن سول نافرمانی کی کال واپس نہیں ہو گی

اسلام آباد (کھوج نیوز )اڈیالہ جیل میں عمران خان کی پارٹی رہنماوں سے ملاقات ہوئی ہے۔ عمران خان نے پارٹی کو حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہاکہ جب تک حکومت مذاکرات سے متعلق سنجیدگی نہیں دکھاتی کال واپس نہیں لی جائے گی۔ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، حکومت مذاکرات کو لٹکائے گی، مذاکرات کو جلد از جلد پایہ تکمیل کی طرف لے کر جائیں اور سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات ہونے چاہییں۔عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی سے متعلق صاحبزادہ حامد رضا کو ترجمان مقرر کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ عالمی امور پر شیخ وقاص اکرم، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم بیان دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button