پاکستان
پاکستان میں پہلی مرتبہ ،اقلیتی برادری کے لیے مریم نواز کا بڑا اعلان
مسیحی برادری کی پاکستان کے لیے بہت بڑی بڑی خدمات ہیں،وز یر اعلی پنجاب مریم نواز

لاہور (کھوج نیوز ) لاہور میں کر سمس کی خصو صی تقریب سے خطا کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو میں سب کی وزیراعلی ہوں۔خطاب میں وز یر اعلی نے جنوری میں minorities کارڈ لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ ایک ایسے معاشرے کی تشکیل پر ہے جہاں آپ کو خوف نہ ہو کہ کوئی آپ کو مار دے گا یا گھر جلا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستان کے لیے بہت بڑی بڑی خدمات ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ minorities کارڈ شروع کرنے جا رہے ہیں، میرا بس چلے تو اقلیتوں کا بجٹ 5 ہزار فیصد بڑھا دوں۔مریم نواز نے کرسمس کا خصوصی کیک کاٹا اور اپنی اور قائد مسلم لیگ ن کی جانب سے مسیحی برادری کو مبارک باد بھی پیش کی۔