انٹرنیشنل
مسافر طیارے کو خوفناک حادثہ،متعدد جاں بحق، چالیس افراد لا پتہ
طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے شہر گروزنی جا رہا تھا،طیارے میں 67افراد سوار تھے

آذربائیجان(مانیٹرنگ ڈیسک) طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے شہر گروزنی جا رہا تھا جب کے طیار میں 62 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔ قازقستان کی وزارتِ ہنگامی حالات نے تصدیق کی ہے کہ اقتا شہر میں مسافر طیارہ گرا ہے اور جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثے میں 27 مسافر زندہ بچ گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم دیگر مسافروں کی حالت سے متعلق تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔آذربائیجان ایئرلائن کے مطابق مسافر پرواز جے ٹو-8243 باکو سے گروزنی کے لیے روانہ ہوئی تھی جسے اقتاو شہر سے تقریبا تین کلو میٹر دور ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔