شوبز
چاہت فتح علی خان کا ایک اور گانا ریلیز ،ویڈیو وائرل
گلو کار چاہت فتح علی خان نے بدو بدی 2گانا ریلیز کر دیا ہے ،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے

کراچی(شوبز ڈیسک )پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار چاہت فتح علی خان نے بدو بدی 2 گانا ریلیز کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی 2ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔گانے کی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو بولڈ ماڈلز کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شوقین گلوکار کے اس نئے گانے کے بول پرانے گانے سے مختلف ہیں،اس بار انہوں نے 90 کی دہائی کا مشہور گانا نچاں گے ساری رات سونیا وے کے بول پر بدو بدی کا تڑکا لگایا ہے۔




