شوبز

بالی وڈ اداکارہ سونا کشی سنہاکی تعلیم کیا ہے اور بالی وڈ میں آنے سے پہلے کیا کرتی تھیں؟

سونا کشی سنہا نے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن کی ہوئی ہے اور بالی وڈ میں آنے سے پہلے وہ فیشن ڈیزائنر تھیں

ممبئی ( شوبز ڈیسک ) سوناکشی سنہا نے آریہ ودیا مندر اسکول سے تعلیم حاصل کی ہے۔ اسکول کے بعد، انہوں نے ایس این ڈی ٹی ویمن یونیورسٹی کے پریملیلا وٹھلداس پولی ٹیکنک سے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن کی اور 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم میرا دل لے کے دیکھو کے ملبوسات بھی ڈیزائن کیے تھے۔بالی وڈ میں آنے سے پہلے سوناکشی سنہا فیشن ڈیزائننگ میں کام کرتی تھیں۔

بالی وڈ اداکار شتروگھن سنہاکی بیٹی اور بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ ان کی پہلی فلم سلمان خان کے ساتھ تھی جس کا نام دبنگ ہے جو 2010 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button