سوشل ایشوز
ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی چونکا دینے والی پیشگوئی
رواں سیزن میں بارش اور برف باری کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ بھی دیا ہے: محکمہ موسمیات

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ کب ہوگا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے چونکا دینے والی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خون جماتی سردی میں زیارت، کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں بھی سرد ہواؤں کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی ہے۔ مری میں برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں سیزن میں بارش اور برف باری کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔