پاکستان

میزائل پروگرام پابندیاں ،بلاول بھٹو کا امریکہ کو کرارا جواب

عمران خان وضاحت کریں، جولوگ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف بیانات دیتے ہیں وہ آج بانی پی ٹی آئی کے حق میں آواز کیوں اٹھارہے ہیں؟بلاول بھٹو

گڑھی خدا بخش (کھوج نیوز )گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ایک ہونا پڑے گا، سیاست کوایک طرف رکھ کر پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا، ذوالفقاربھٹونے اسلامی بم بنایا یہ ان کا بڑا جرم تھا، شہید بینظیربھٹو نے پاکستان کومیزائل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا۔

بلاول کا کہنا تھاکہ حال ہی میں امریکا نے پابندیاں لگائی ہیں، ان کی خواہش ہے کہ کسی مسلمان ملک کے پاس ایٹمی طاقت نہ ہو اور جب تک پیپلزپارٹی موجود ہے ہم ایٹمی پروگرام اورمیزائل ٹیکنالوجی پرسودا نہیں کرنے دیں گے، ہماری اندرونی سیاست پرامریکا سے بیانات آرہے ہیں،یہ بیانات صرف بہانے ہیں ان لوگوں کو پاکستان کی جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں، بانی پی ٹی آئی بہانا ہے ان کا نشانہ پاکستان کا ایٹمی اورمیزائل پروگرام ہے۔

پی پی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ ان بیانات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی وضاحت کریں، جولوگ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف بیانات دیتے ہیں وہ آج بانی پی ٹی آئی کے حق میں آواز کیوں اٹھارہے ہیں؟ یہ پہلے اسرائیل کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں اوربعد میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں، پی ٹی آئی اوراس کی جماعت کے بانی کو ان بیانات کی مذمت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تاثرہے کہ مخصوص لابی چاہتی ہے کہ ایسی حکومت آئے کہ جوہرچیز پرسودا کرنے کیلئے تیار ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button