پاکستان
ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمن کو آرام کا مشورہ کیوں دیا؟ ”کھوج نیوز” حقائق سامنے لے آیا
فضل الرحمن کے پائوں کا انگوٹھا نیلا ہوگیا، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا، اگر آرام نہ کیا تو پائوں کا انگوٹھا بھی کاٹا جا سکتا ہے: ڈاکٹروں کا سربراہ جے یو آئی کو مشورہ

لاہور(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ کیوں دیا؟ ”کھوج نیوز” حقائق سامنے لے آیا ہے۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز ہونے کی اصل وجہ سامنے آئی ہے کہ ان کے پائوں کا انگوٹھا نیلا ہو گیا ہے اور ڈاکٹروں نے ان کو آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ پائوں کا انگوٹھا صحیح ہونے تک ان کو آرام کرنا پڑے گا اگر انہوں نے آرام نہ کیا تو ان کے پائوں کا انگوٹھا بھی کاٹا جا سکتا ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاوں میں شدید تکلیف ہے، انہیں ڈاکٹروں کی جانب سے چلنے سے پرہیز کا کہا گیا ہے۔
