آفتاب اقبال کی گرفتاری کے پیچھے اصل ہاتھ کس کا تھا؟ حقائق سامنے آگئے
بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے کہنے پر سینئر اینکر پرسن آفتاب اقبال کو دبئی ایئر پورٹ پر امیگریشن والوں نے گرفتار کیا اور 20گھنٹے بعد ان کو چھوڑ دیا گیا تھا

لاہور(کھوج نیوز) سینئر صحافی و اینکر پرسن آفتاب اقبال کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ ان کی گرفتاری کے پیچھے اصل ہاتھ کس کا تھا؟ تمام حقائق سامنے آنے کے بعد سب چونک کر رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن آفتاب اقبال کی گرفتاری کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا اس حوالے سے حقائق سامنے آئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ سینئر صحافی کی گرفتاری کے پیچھے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کا ہاتھ تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سینئر صحافی آفتاب اقبال اور بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کے درمیان لڑائی چل رہی تھی جس پر پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے دبئی میں ان کے خلاف شکایت لگائی تھی جس پر دبئی ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی آفتاب اقبال کو امیگریشن والوں نے گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں سے ان کو 20گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اس وقت دبئی میں بھی ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کی پلاننگ کر چکے ہیں اور وہ وہاں پر بہت بڑی ہائوسنگ سوسائٹی بنانے والے ہیں۔