ایک فلم کے بعد ہی اداکارا نے بالی وڈ کو خیر آباد کہہ دیا،حیرت انگیز وجوہات سامنے آگئیں
امریتا کو اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی کامیابی ملی اور وہ کئی ہٹ فلموں میں نظر آئیں، شاہد کے بعد انہوں نے شاہ رخ خان سے لے کر سنجے دت، اجے دیوگن اور سنی دیول کے ساتھ بھی کام کیا

نئی دہلی( شوبز نیوز ) 2013 میں سنی دیول کے ساتھ فلم ‘سنگھ صاحب دی گریٹ’ میں نظر آنے والی امریتا را کی خوبصورتی پر مداح آج بھی حیران ہیں۔ جب انہوں نے سورج برجاتیا کی فیملی ڈرامہ فلم وواہ میں کردار ادا کیا،اداکارہ نے کہا کہ اس کردار کے بعد انہیں شادی کی بہت سی پیشکشیں آنے لگیں۔ اس زمانے میں سمارٹ فون نہیں تھے ، اس لیے لوگ خطوط کے ذریعے امریکہ اور کینیڈا سے پیغامات بھیجتے تھے۔ لوگوں نے اداکارہ کو ان کے گھر، گاڑی اور والدہ کی تصاویر بھی بھیجنا شروع کر دیں۔
امریتا کو اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی کامیابی ملی اور وہ کئی ہٹ فلموں میں نظر آئیں، شاہد کے بعد انہوں نے شاہ رخ خان سے لے کر سنجے دت، اجے دیوگن اور سنی دیول کے ساتھ بھی کام کیا۔ انہوں نے سنی کے ساتھ ‘سنگھ صاحب دی گریٹ’ میں کام کیا۔ جس طرح ان کے کریئر کا گراف بڑھ رہا تھا، سپر اسٹار بننے سے پہلے ہی انہوں نے آر جے انمول سے شادی کی اور کچھ عرصے بعد انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔