کھیل
دورہ آسٹر یلیا ،بھارتی بلے باز آپے سے باہر ،ایک اور لڑائی کر دی
36رنز بنا کر آؤٹ ہو کر پو یلین جاتے ہوئے کوہلی مداح سے اُلجھ پڑے

میلبرن ( سپورٹس ڈیسک )میلبرن ٹیسٹ میچ سے قبل ویرات کوہلی نے صحافی اور کیمرہ مین سے ائیرپورٹ پر تلخ کلامی کی۔اس کے دوران میچ وہ ڈیبیو کرنیوالے 19 سالہ سیم کونسٹاس سے فیلڈ پر الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ معاملے ا بھی تھما بھی نہ تھا کہ اسٹار بیٹر محض 36 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے اور پویلین روانہ ہوتے ہوئے مداح سے الجھ بیٹھے۔تاہم وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے بیچ بچا کروایا لیکن واقعہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں، جس پر انہیں پھر ٹرول کیا جارہا ہے۔