پاکستان
وزیر اعظم کا اقتصادی پلان تیار، ملکی برآمدات میں حیران کن اضافہ
حکومت پاکستان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے 2029 تک برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقرر کرلیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)حکومت پاکستان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے 2029 تک برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقرر کرلیا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف رواں برس کے آخری روزاڑان پاکستان پروگرام کا اعلان کریں گے۔ اڑان پاکستان پانچ سال کا قومی اقتصادی پلان ہوگا، جس کا دورانیہ 2024 سے 2029 تک رکھا گیا ہے۔
وفاقی حکومت اڑان پاکستان پروگرام کے تحت ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالرز تک لے جائیگی، اور اسی پروگرام کے تحت سالانہ بنیادوں پر آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا۔ اس پروگرام کے تحت شرح خواندگی کو فروغ دیتے ہوئے غربت میں کمی لائے جائیگی، اڑان پاکستان کے ذریعے پاکستان کو 2035 تک 1000 ارب ڈالرز معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے