پاکستان
ملٹری کورٹس کا فیصلہ ،شرجیل میمن بھی سزاؤں کے خلاف بول پڑے
شرجیل میمن نے کہا کے پیپلز پارٹی بھی نہیں چاہتی کہ سیاسی ورکرز کا معاملہ ملٹری کورٹ جائے

کراچی (کھوج نیوز) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ایک ٹیم حکومت سے مذاکرات کر رہی ہے اور دوسری ٹیم پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لابی ہائیر کی ہوئی ہیں تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جائے، پہلے اپنے ریلیف کے چکر میں آئی ایم ایف کو گمراہ کیا گیا۔ وہ عمران خان کی رہا ئی کے لیے ملک کی سالمیت داؤپر لگا رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کے پیپلز پارٹی بھی نہیں چاہتی کہ سیاسی ورکرز کا معاملہ ملٹری کورٹ جائے۔ لیکن اگر آپ اُن کی تنصیبات پر حملہ کریں گے تو پھر مقد مات ان ہی کی عدالت میں چلیں گے۔