کھیل
کیا بھارتی کپتان روہت شرما کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں؟

بھارت( سپورٹس ڈیسک)میڈیا تفصیلات کے مطابق کہ روہت شرما سڈنی میں پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے لیکن وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کب کریں گے، اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس سے قبل وہ جون میں ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔
دورہ آسٹریلیا کے دوران روہت شرما سیریز کے 3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز ہی بنا سکے ہیں اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر اور ویرات کوہلی پر خوب تنقید کی تھی کہ انہیں اب ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔میچ کی اختتامی تقریب کے دوران انڈین کپتان نے انڈیا کی شکست کو مایوس کن قرار دیا تھا انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم مقابلہ سے دست بردار ہونے کے ارادے سے اترے تھے۔ ہم آخر تک لڑنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے ہم ایسا نہیں کر سکے۔