شوبز

نیلم منیر نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے

اداکارہ نیلم اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے جلدی شادی نہ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے

لاہور (شوبز ڈیسک)نیلم منیر کے کریئر کا سب سے مشہور ڈراما ‘دل موم کا دیا’ تھا جس میں وہ یاسر نواز کے کردار ‘افضل’ کی اہلیہ ‘الفت’ کا جاندار کردار نبھاتی نظر آئیں۔نیلم منیر نے نہ صرف ڈراموں بلکہ فلموں میں بھی کام کیا جبکہ فلم ‘کاف کنگنا’ میں انہوں نے آئٹم سانگ بھی کیا۔ ابھی حال ہی میں نیلم منیر کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے کہ رواں ماہ دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں جس کی تقریبات متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔اداکارہ نیلم اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے جلدی شادی نہ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔ نیلم نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ ان کی شادی سے متعلق پھیلی تمام افواہیں غلط ہیں۔نیلم منیر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال کوئی پلان نہیں ہے، تو دیکھتے ہیں تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کی زندگی میں کوئی ہے یا نہیں’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button