پاکستان

عمران خان کا ہمدرد یا کچھ اور ………؟ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ٹوئٹ کرنیوالا کون؟ ”کھوج نیوز” نام سامنے لے آیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جب ان سے جیل میں ملاقات کر واپس جاتی ہیں تو ان کے کہنے پر اینٹی اسٹیبلشمنٹ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہو جاتے ہیں

راولپنڈی (کھوج نیو) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر اینٹی اسٹیبلشمنٹ ٹوئٹ کون کرتا ہے؟ ”کھوج نیوز ” نے پتا لگا لیا۔

”کھوج نیوز” ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان جس دن ملاقات ہوتی ہے اسی رات کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ ٹوئٹ فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی خود کرتی ہیں کیونکہ ان کا بہت سارے مضبوط حلقوں سے رابطہ ہے جس کے بعد ساتھ ہی عالمی طاقتوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ سابق وزیراعظم کی رہائی کیلئے پاکستان پر دبائو ڈالا جائے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی کے جیل میں ہوتے ہوئے بھی ان کے پاس بہت مضبوط نیٹ ورک ہے جو سوشل میڈیا پر اینٹی اسٹیبلشمنٹ ٹوئٹ وائرل کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button