انٹرنیشنل

امریکہ نے ایک بار پھر ایران اور روس پر بڑا الزام لگا دیا؟ کونسی نئی پابندی عائد کی جائیں گی؟

ایران کے پاسداران انقلاب کے ماتحت کام کرنے والی تنظیم ''کاگنیٹو ڈیزائن پروڈکشن سینٹر'' اور ماسکو میں قائم ''جیو پولیٹیکل ایکسپرٹائز سینٹر'' پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے ایک بار پھر ایران اورروس پر بڑا الزام عائد کر دیا ہے اب ان دونوں ممالک پر کون سی نئی پابندی عائد کی جائیں گی؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایرانی اور روسی تنظیموں پر امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن نے جن گروپوں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے ان میں ایران کے پاسداران انقلاب کے ماتحت کام کرنے والی تنظیم ”کاگنیٹو ڈیزائن پروڈکشن سینٹر” اور ماسکو میں قائم ”جیو پولیٹیکل ایکسپرٹائز سینٹر”شامل ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ میں قائم مقام نائب وزیر برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس بریڈلی اسمتھ کا کہنا تھا کہ ”ایران اور روس کی حکومتوں نے ہمارے انتخابی عمل اور اداروں کو نشانہ بنایا ہے اور ٹارگٹڈ ڈس انفارمیشن مہمات کے ذریعے امریکی عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button