عمران خان سے بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات، کیا خفیہ پیغام پہنچایا گیا؟ ”کھوج نیوز” نے کھوج لگا لی
بشریٰ بی بی نے ملاقات کے دوران عمران خان کو ناصرف تمام صورتحال سے آگاہ کیا بلکہ پارٹی کی کمان اپنے ہاتھ میں لینے کا بھی کہا

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات’ کیا خفیہ پیغام پہنچایا گیا؟ اس حوالے سے ”کھوج نیوز” نے کھوج لگا لی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلی بار پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کے دوران پروٹوکول دیا گیا ہے اور ان دونوں ون ٹو ون ملاقات کروائی گئی ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جو مذاکرات ہو رہے ہیں پس پردہ اس کو لیڈ بشریٰ بی بی ہی کر رہی ہیں جبکہ فرنٹ فٹ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ہیں۔ واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے ملاقات کے دوران عمران خان کو ناصرف تمام صورتحال سے آگاہ کیا بلکہ پارٹی کی کمان اپنے ہاتھ میں لینے کا بھی کہا جس پر آج بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کے قانونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے وکلاء اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا ہے۔