ٹیکنالوجی

ایسافون جس کو مہینے میں ایک مرتبہ چارج کرنا پڑے گا، ماہرین کی حیران کن ایجاد

ڈبلیو پی 100 ٹائٹن فون کو صرف مہینے میں ایک مرتبہ چارج کرنا پڑے گا،اس کی بیٹری 33000 ایم ایچ ہے

چین (مانیٹر نگ ڈیسک ) دنیا میں کوئی دیہات ،شہر یا گھر نہیں جہاں اسمارٹ فون نہ ہو۔اسمارٹ فونز اب ہماری زندگی کے لیے اہم بن چکے ہیں اور ہر وقت ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔جب ان اسمارٹ فونز کی بیٹری دم توڑنے لگے تو لوگوں کے بھی ہوش اڑنے لگتے ہیں،اور ہر شخص کو اپنا فون دن میں ایک سے دو مرتبہ چارج کرنا پڑتا ہے۔

اب ماہرین نے لوگوں کی یہ مشکل بھی آسان کر دی ہے ،اب ایسا اسمارٹ فون سامنے آیا ہے جس کو صر ف مہینے میں ایک مرتبہ چارج کرنا پڑے گا۔عام استعمال پر اسے آسانی سے 2 یا 3 ماہ تک بغیر چارج کیے استعمال کرنا ممکن ہوگا جبکہ اگر آپ بالکل استعمال نہ کریں تو بیٹری کو 6 ماہ یا اسے زائد عرصے تک دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایک چینی کمپنی کا تیار کردہ یہ نیا فون اب تک کی سب سے زیادہ طاقتور 33000 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے۔ڈبلیو پی 100 ٹائٹن نامی اس فون کے بارے میں کمپنی کا دعوی ہے کہ اگر آپ شہر سے باہر سفر کر رہے ہیں اور چارجر گھر بھول آئے ہیں تو فکر مت کریں کیونکہ ایک یا 2 ہفتے تک آپ کو چارجنگ کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق اس کا اسٹینڈ بائی ٹائم 6 ماہ ہے اور فون میں 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے تاکہ اس کی طاقتور بیٹری ذرا جلدی چارج ہوسکے۔اس میں 1200 لیومین کمپنگ لائٹ بھی موجود ہے تاکہ رات کی تاریکی میں راستے کو روشن کرسکیں جبکہ گھر کے اندر یا باہر فلمیں دیکھنے کے لیے 100 لیومین 120 ہرٹز ڈی پی ایل پراجیکٹر بھی دیا گیا ہے۔

کمپنی نے اس سے زیادہ تفصیلات فی الحال نہیں بتائی ہیں مگر اسے لاس ویگاس میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر پیش کیا جا رہا ہے، جہاں اس کے بارے میں زیادہ معلوم ہوسکے گا۔ اس فون کو ابھی زیادہ متعارف نہیں کروایا جا رہا بلکہ یہ فروری 2025میں کچھ افراد کو دستیاب ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button