انٹرنیشنل

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا استعفیٰ آگیا، وجہ کیا بنی؟ سب پتا چل گیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اس ہفتے اپنے استعفیٰ کا اعلان کر سکتے ہیں کیونکہ انہیں اپنی لبرل پارٹی کے اندر بڑھتے ہوئے اختلافات کا سامنا ہے: رپورٹ

کینیڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا استعفیٰ آگیا ہے ؟ ان کے استعفیٰ کی وجہ کیا بنی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا نے حکمران جماعت کے اندرونی معاملات سے واقف تین گمنام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنے استعفیٰ کا پیر کو اعلان کرسکتے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ اعلان ممکنہ طور پر بدھ کو قومی لبرل پارٹی کے کاکس کے سامنے آئے گا۔ میڈیا نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ٹروڈو نئے رہنما کے انتخاب تک وزیر اعظم رہیں گے جب کہ پارٹی نئی قیادت کی تلاش میں ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم کے دفتر نے اس معاملے پر تبصرہ کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔ حالیہ مہینوں میں ٹروڈو کی مقبولیت میں کمی آئی ہے، ان کی حکومت عدم اعتماد کے ووٹوں اور ناقدین کی جانب سے استعفی کا مطالبہ کے درمیان کسی طرح بچ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button