نگرنگرسے

افسوسناک واقعہ، عمرے کے ٹکٹ کے عوض قتل

مقتول ریاض کو اہلیہ کے بہنوئی امتیاز نے ٹارگٹ کلر کے ذریعے قتل کروایا، امتیاز نے ٹارگٹ کلر سے قتل کا معاوضہ 2 عمرے کے ٹکٹ طے کیے تھے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور میں یکم جنوری کو ہونے والے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ریاض کو اہلیہ کے بہنوئی امتیاز نے ٹارگٹ کلر کے ذریعے قتل کروایا، امتیاز نے ٹارگٹ کلر سے قتل کا معاوضہ 2 عمرے کے ٹکٹ طے کیے تھے۔پولیس نے ٹارگٹ کلر عثمان کو مقتول ریاض کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم امتیاز نے ٹارگٹ کلر سے موٹر سائیکل، 30 ہزار روپے دینے کا بھی وعدہ کیا تھا، ریاض کے قتل کی واردات کے مکان کے تنازع کے باعث ہوئی۔پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ ریا ض کے قاتل کو اس کے موبائل فون پر آنے والی کال سے ٹر یس کیا ،مقتول ریا ض اہلیہ کے ساتھ بدھ بازار خریداری کے لیے گیا تھا جہاں ٹارگٹ کلر نے ریاض کو 6 گو لیوں کا نشانہ بنایا ۔

پو لیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلر مقتول ریاض کے ہم زلف امتیاز کے ساتھ جائے وقوع تک پہنچا اور واردات کے بعد مقتول کے جنازے میں بھی شریک رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے منصوبہ ساز ملزم امتیاز کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button