عمران خان کیلئے بری خبر، جمائما پہاڑی سے گر کر زخمی، کہاں کہاں چوٹیں آئیں؟
جمائما کے پاؤں اور ٹخنوں پر چوٹیں آئیں، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں انہیں وہیل چیئر پر اپنے زخمی پاؤں اور ٹخنے پر خصوصی بوٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے لئے بری خبر، سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ پہاڑی سے گر کر زخمی، کہاں کہاں چوٹیں آئیں ؟ تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئیں جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے جمائما کی حالت اب مستحکم بتائی ہے، تاہم اس حادثے کے باعث جمائما کے پاؤں اور ٹخنوں پر چوٹیں آئیں، 50 سالہ جمائما نے نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہیں وہیل چیئر پر اپنے زخمی پاں اور ٹخنے پر خصوصی بوٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نئے سال کا جشن منانے اور چھٹیاں گزارنے کے لیے ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی ہوئی تھیں جہاں ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا، جمائما گولڈ سمتھ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہوئیں، وہ کیپ ٹاؤن میں لائن ہیڈ نامی پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کی مہم کے دوران پھسل گئیں، جس کے بعد جمائما گولڈ سمتھ کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہان انہیں طبی امداد دی گئی۔