پاکستان

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی حکومت کو بڑی خوشخبری سنا دی، کتنے ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کی گئی؟

قرض ہدف کے متعلق شیخ زاید آل نہیان نے بھرپور تعاون کا یقین ڈالتے ہوئے یو اے ای نے رواں ماہ واجب الادا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کافیصلہ کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی حکومت کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے کتنے ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کر دی ہے اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کردی ہے، صدر یو اے ای نے اس حوالے سے آگاہ کیا، ان سے سرمایہ کاری سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، رواں ماہ انڈونیشیا کے صدر پاکستان تشریف لارہے ہیں جن کے ساتھ برادرانہ تعلق ہے، سرمایہ کاری کے حوالے سے کل اجلاس میں بات چیت کی ہے تاکہ صدر کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے ایجنڈا ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز رحیم یار خان شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات ہوئی، اماراتی صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ان سے قرض ہدف کے متعلق سرمایہ کاری کی درخواست کی جس پر شیخ زاید آل نہیان نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، اس کے علاوہ یو اے ای نے رواں ماہ واجب الادا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کافیصلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button