پاکستان
کونسا بڑا اسلامی ملک عمران خان کو پناہ دینے کیلئے تیار ہے؟ پاکستان سے براہ راست رابطوں کا انکشاف
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی گارنٹی کے لئے ترکی کے صدر طیب اردوان نے حامی بھر لی ہے اور پاکستانی حکومت سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) کونسا بڑا اسلامی ملک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پناہ دینے کے لئے تیار ہے اس حوالے سے پاکستان سے براہ راست رابطوں کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی کوئی بھی بڑا ملک گارنٹی دینے کے لئے تیار نہیں تھا لیکن سابق وزیراعظم کی گارنٹی کے لئے ترکی کے صدر طیب اردوان میدان میں آگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوان نے اس حوالے سے پاکستان حکومت سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے معاملے پر ترکی کے صدر طیب اردوان اور پاکستان کے درمیان معاملات بہت جلد طے ہو جائیں گے۔