پاکستان

احد چیمہ کا بڑا کارنامہ، کتنے لاکھ ملازمین کو بے روز گار کر دیا؟ اعدادو شمار سامنے آگے

احد چیمہ نے وفاقی حکومت کے اداروں میں سے 40ادارے بند کرنے اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب ملازمین کو بے روز گار کر دیا ہے' بیروز گار ملازمین سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) احد چیمہ کا بڑا کارنامہ ، 80اداروں کی تعداد کم کر کے کتنے لاکھ ملازمین کو بے روز گار کر دیا گیا ہے؟ چونکا دینے والے اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد سب چونک گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ جون 2024ء میں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق کمیٹی بنائی تھی، کمیٹی کا اسکوپ 45 وزارتیں تھی جس میں 400 منسلک ادارے تھے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ وفاقی حکومت کا حجم بتدریج کم کریں، وفاقی وزارتوں کے80 اداروں کی تعداد نصف کردی ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کے اقدامات 30 جون تک مکمل کر لیں گے، خالی آسامیوں کو 60 فیصد تک ختم کررہے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کشمیر،گلگت بلتستان امور اور سیفران کو ضم کیا جائے گا، 80 اداروں کو کم کرکے 40 کررہے ہیں، وفاقی حکومت کے 900 ارب کے خرچ کو کم کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button