انٹرنیشنل

یورپ میں اسلام مخالف سیاست دانوں میں مسلسل اضا فہ آسٹریا میں گورنر کی اسلام مخالف تقریر ،مسلمانوں نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

یوہانا نے کہا کہ ہم ایسے ماحول میں جی رہے ہیں جہاں اسلام کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے،یہ آسٹر ین پیپلز پارٹی کی ممبر ہیں

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپ کے اندر اسلام مخالف تقا ریں مسلسل بڑھ رہی ہیں ،اب آسٹر یا میں اسلامک ریلیجیس کمیونٹی ان آسٹریا کے صدر اومیت وور ل نے لوور آسٹریا کے گور نریوہانا میکل لیتنر سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے اسلام کے تعلق سے متنازعہ تبصرے کئے ہیں ۔ خاتون گور نر نے گزشتہ اتوار کو ایک انٹرویو میں اسلام کے بارے توہین آمیز گفتگو کی جس پر آسٹریا کی مسلم کمیونٹی برہم ہے ۔ یوہاناآسٹرین پیپلز پارٹی کی ممبر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ماحول میں جی رہے ہیں جہاں اسلام کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرور ت ہے ۔ اس کے ردعمل میں اومیت وورل نے کہا کہ اگر یوہانا سے زبانی لغزش ہوگئی ہے تو انہیںچاہئیے کہ فوری وضاحت کریں ورنہ انہیں کھلے عام معافی مانگیں ۔اومیت کا کہنا تھا اگر یو ہانا ایسا نہیں کرتی تو ہم شدید احتجاج کریں گے،اور ہو سکتا ہے ہم اس کو اسلامی ممالک تک بھی پھیلا دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button