پاکستان

حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں ' باقی 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی اور مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج اداکر سکیں گے

اسلام آباد (کھوج نیوز) حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے جس کے بعد شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام نے سکھ کا سانس بھی لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں تاہم اب باقی رہ جانیوالے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی اور مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج اداکر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے سے شروع کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button