شوبز
بلیک ڈریس میں اداکارہ نے دکھایا بولڈ لک ،تصاویر وائرل
اداکارہ رکول پریت نے بالوں کا بن بناکر ، گلے میں نیک لیس اور لائٹ میک اپ کرکے اپنے آوٹ لک کو کافی شاندار انداز سے نکھارا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ رکول پریت سنگھ آئے دن اپنے فوٹوشوٹ کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ان کا خوبصورت لک انٹرنیٹ پر آتے ہی کافی تیزی سے وائرل ہونے لگتی ہے۔ ایک مرتبہ پھر اداکارہ نے اپنی تصاویر سے انٹرنیٹ کے پارہ کو ہائی کردیا ہے ۔ اداکارہ نے جو تصاویر شیئر کی ہیں، ان میں وہ کافی گلیمرس لگ رہی ہیں۔ ان تصاویر کے آتے ہی انٹر نیٹ پر صارفین نے تیزی سے رکول کے فوٹو شوٹ پر تبصرہ کیا اور ان کے اس انداز کو سراہا۔ان تصاویر میںاداکارہ نے بالوں کا بن بناکر ، گلے میں نیک لیس اور لائٹ میک اپ کرکے اپنے آوٹ لک کو کافی شاندار انداز سے نکھارا ہے۔

