پاکستان
عمران خان کے خلاف 190ملین پائونڈ کے کیس کا فیصلہ آگیا؟ کتنی سزائیں ہوں گی؟
جج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا کل صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ سنائیں گے اور اس حوالے سے عدالتی عملے نے فریقین کو آگاہ کردیا

راولپنڈ ی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے 190ملین پائونڈ کے کیس فیصلہ آگیا ؟ اس کیس میں کتنی سزائیں ہوں گی؟ اس حوالے سے سچائی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ جج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا کل صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنائیں گے اور اس حوالے سے عدالتی عملے نے فریقین کو آگاہ کردیا۔ وکیل عمران خان خالد یوسف چوہدری نے بھی تصدیق کی کہ عدالتی عملے نے کل فیصلہ سنائیجانے سے متعلق آگاہ کردیا۔ اس کے علاوہ عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔