انٹرنیشنل

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ سے اب تک کتنی اموات ہو چکی ہیں؟اور کیا مزید کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ؟

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ سے اب تک 24 اموات کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ سے اب تک 24 اموات کی تصدیق کی جا چکی ہے۔حکام ہلاکتوں میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ نیشنل ویدر سروس نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کی صبح سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ پیر اور منگل کو بھی جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ کا رک بھی بدل رہا ہے جس سے مزید نقصان ہو نے کا خدشہ ہے ان کہنا ہے کہ اس آگ سے مزید ہلا کتیں بھی ہو سکتی ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت تک آگ سے 150ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے اور چھ روز سے جاری اس آگ پر ابھی تک قابو نہیں پا یا جا سکا۔آگ سے متاثرہ علاقوں سے ڈیڑھ لاکھ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

فضا سے آگ پر قابو پانے کے لیے 84 ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button