پاکستان

عمران خان کی رہائی فائنل، خفیہ ملاقاتیں، اڈیالہ میں ہلچل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات کل بروز اتوار یعنی چھٹی والے دن خصوصی طور پر کروائی گئی تھی

رولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی فائنل ہو گئی، چھٹی والے روز خفیہ ملاقاتیں کیوں کروائی گئیں؟ اڈیالہ جیل سمیت پاکستانی سیاستدانوں میں ہلچل مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بروز اتوار یعنی چھٹی والے دن پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی خصوصی ملاقات کروائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چھٹی والے دن ملاقات کے بعد آج آنے والے 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان چھٹی والے دن ہونے والی ملاقات میں ناصرف اہم پیغامات کا تبادلہ کیا گیا بلکہ مستقبل میں کیا کرنا ہے اس حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button