سوشل ایشوز
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
خام تیل کی قیمت میں 7ڈالر فی بیرال اضافہ ہو ا ہے جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر دس روپے تک اضافے کا امکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت ہر ماہ کی یکم اور 15تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے ۔حکومت نے آخری مرتبہ 31 دسمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 55 پیسے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد قیمت 252.66 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی جو کہ اب 81.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت میں 7ڈالر فی بیرال اضافہ ہو ا ہے جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر دس روپے تک اضافے کا امکان ہے۔جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263روپے تک ہونے کا امکان ہے۔
تاہم واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں 15 جنوری کی شب کرے گی۔



