شوبز

بیٹے کی نئی فلم کیلئے سپر اسٹار عامر خان نے کون سی بڑی قربانی دے دی ؟

بالی وڈ اسٹار عامر خان نے اپنے بیٹے کی نئی فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کہا کہ میں سگریٹ پینے سے لطف اندوز ہوتا تھا ،لیکن میں نے سوچا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے اس عادت کو چھوڑنے کا یہ میرے بیٹے کے لیے ایک قربانی ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی طویل سگریٹ نوشی کی عادت کو خیر باد کہہ دیاہے اور یہ اعلان انہوں نے اپنے بیٹے جیند خان کی فلم لو وویاپا کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کیا۔ عامر خان نے کہا میں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے یہ ایک ایسی عادت تھی جس سے میں لطف اندوز ہوتا تھا لیکن یہ صحت کے لیے مضر ے اور کسی کو بھی نہیں کرنی چاہیے انھوں نے مداحوں کو بھی اس بری عادت سے باز رہنے کا مشورہ دیا انہوں نے مزید کہا میرے بیٹے کی فلم آنے والی ہے اور میں نے سوچا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے اس عادت کو چھوڑنے کا یہ میرے بیٹے کے لیے ایک قربانی ہے ۔انھوں نے کہا کہ میں نے خود سے وعدہ کیا کہ سگریٹ نہیں پیوں گا ۔عامر خان نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں کہا کہ وہ اپنے باقی ماندہ دس سالوں کو مزید پیداواری بنانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا میں 59 سال کا ہوں اور 70 سال کی عمر تک کام کرنا چاہتا ہوں اس دوران میں نئے ٹیلنٹ کی حمایت اور مزید معیاری فلموں پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button