پاکستان

پاک فوج کی بلوچستان میں بڑی کارروائی، 27عسکریت پسند ہلاک

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر اسے نشانہ بنایا: فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کا بیان

بلوچستان (کھوج نیوز) پاکستان فوج کی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 27عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر اسے نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 27 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کے ذخیرے بھی تباہ کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button