انٹرنیشنل

زم زم کا جعلی پانی فروخت کرنے والا شخص گرفتار

ترکیہ کے شہر اضنہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر واٹر فیکٹری چھاپہ مارا تو اس فیکٹری میں زم زم کے جعلی آپریشن میں روزانہ تقریبا 20 ٹن جعلی پانی تیار ہو رہا تھا

تر کیہ(مانیٹر نگ ڈیسک)ترکیہ کے شہر اضنہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر واٹر فیکٹری چھاپہ مارا تو اس فیکٹری میں زم زم کے جعلی آپریشن میں روزانہ تقریبا 20 ٹن جعلی پانی تیار ہو رہا تھا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس نے ملزم کے گودام پر چھاپہ مارا تو انہیں 5 ہزار لیٹر نلوں کا پانی بوتلوں میں ملا جس پر جعلی لیبل لگا کر بوتلوں اور کنٹینرز میں پیک کیا گیا تھا۔ لیبل اصلی لگ رہے تھے اور ان میں عربی تحریر اور سعودی عرب کے حوالے تھے، لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ پانی مستند ہے۔

ملزم نے دعوی کیا کہ اس نے زمزم کے اصلی پانی میں تھوڑی سی ملاوٹ کی ہے، جو اسے سعودی عرب سے آنے والے لوگوں کی گاڑیوں سے ملا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ پولیس کے چھاپہ مارنے سے قبل کبھی کسی گاہک نے میرے پانی پر شکایت نہیں کی۔ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ 20سے 22ہزار ڈالر اس کارروبار سے کماتا ہے۔

ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ استنبول جیسے بڑے شہروں میں فروخت ہونے والا زیادہ تر جعلی پانی میرے گودام سے آتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button