انٹرنیشنل

کورونا کے بعد ایک اور وائرس کا پھیلاؤ،8 افراد جان کی بازی ہار گے

افریقی ملک تنزانیہ میںماربرگ وائرس نے ہلچل مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 8 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور مزید کیسز سامنے آنے کا بھی انکشاف کیا ہے

افریقا (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کے بعد اب ایک اور وائرس نے ہلچل مچادی ہے۔افریقی ملک تنزانیہ میںماربرگ وائرس نے ہلچل مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 8 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماربرگ وباء کے پھیلانے سے ممبر ممالک کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کے 9 کیس سامنے آچکے ہیں جس سے 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔، عالمی ادارہ صحت نے متاثرہ کمیونیٹیز کو مدد کی پیش کش بھی کی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں اس وائرس کے مزید کیسز سامنے آئیں گے۔

ماربرگ ایک انتہائی متعدی ہیمرج بخار کا سبب بنتا ہے، یہ مرض پھل کھانے والے چمگادڑوں سے انسانوں میں پھیل جاتا ہے۔ دوسری جانب ایچ ایم پی وی وائرس کا بھارت میں پہلا کیس سامنے آیا ہے، بنگلورو میں 8 ماہ کی بچی وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کووڈ-19 وباء کے بعد اب اچ ایم پی وی نام کے وائرس نے چین میں دہشت پھیلا رکھی ہے۔ ایچ ایم پی وی وائرس نے اب بھارت میں بھی اس کا کیس سامنے آنے کے بعد حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس وائرس کا پہلا کیس بنگلورو میں رپورٹ ہوا ہے۔ بنگلورو کے ایک اسپتال میں 8 مہینے کی بچی میں ایچ ایم پی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button