سوشل ایشوز

ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث ایک اور بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار

کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے: ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون

لاہور(کھوج نیوز) ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم محمد حماس کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے’ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام توسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button