پاکستان
190ملین پائونڈ کیس، عمران خان کی قسمت کا فیصلہ کل ہوگا یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے گیارہ بجے دن میں سنایا جائیگا

راولپنڈی (کھوج نیوز) 190ملین پائونڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی قسمت کا فیصلہ کل بھی ہوگا یا نہیں؟ ا س حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے جو سب کے لئے حیران ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے گیارہ بجے دن میں سنایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل جمعہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔