پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر افسران کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی

کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسزبنانے والے افسران کو سزا دی جائیگی، دیانتداری اور محنت سے میرٹ پر کیسز بنانے والوں کو خصوصی انعام دیا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر افسران کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی ‘ کن افسران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات اور زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محصولات کے تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانیکے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس محصولات کے کیسز میں اچھی شہرت والے وکلا کی خدمات لی جائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں، الحمداللہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہباز شریف نے محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانیکی ہدایت کی اور کہا کہ کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسزبنانے والے افسران کو سزا دی جائیگی، دیانتداری اور محنت سے میرٹ پر کیسز بنانے والوں کو خصوصی انعام دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button