یونان کشتی حادثہ انکوائری رپورٹ پر بڑا ایکشن ،ایف آئی اے ہی ملوث نکلی
14جون 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثے کی انکوائری رپورٹپر بڑا ایکشن ہوا ،جس میں ایف آئی اے کے 65افسران و ملازمین کو بلیک لسٹ قرار دیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) یونان کشتی حادثہ کے بعد حکومت کافی متحرک ہوئی اور اس میں ملوث تما م لوگوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ۔وزیر اعظم کی قائم کردہ انکوئری کمیٹی کی روشی میں ایف آئی اے کے 65 افسران و ملازمین بلیک لسٹ قرار دے دیا گیا ہے ۔ان بلیک لسٹ ایف آئی اے افسران و ملازمین پر امیگریشن اور انسداد انسانی سمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بلیک لسٹ ہونے والوں میں 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز 4 انسپکٹرز شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ایف آئی اے کے15 سب انسپکٹرز 13 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز 20 ہیڈ کانسٹیبلز اور 8 کانسٹیبلز بھی شامل ہیں۔
ان بلیک لسٹ ہونے والوں میںڈپٹی ڈائریکٹر عمران رانجھا،زاہد محموداور مبشر احمد ترمذی شامل ہیں ۔اس کے علاوہ بلیک لسٹ افسران میں2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ابو بکر عثمان اور عرفان بابر کا نام بھی شامل ہے ۔بلیک لسٹ ہونے والے چار انسپکٹرز میں دو خواتین شائستہ امداد اور نازش سحر سمیت عرفان احمد میمن اور ابراہیم خان شامل ہیں۔ بلیک لسٹ ہونے والے 15 سب انسپکٹرز میں4 خواتین نادیہ پروین،صبا جعفری،شگفتہ اکبر اور ثمینہ صدیق شامل ہیں ۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث تمام لوگ چاہے وہ سرکاری ملازمین ہی کیو ں نہ ہوں سب کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گئی۔