سوشل ایشوز

ڈی جی ایل ڈی اے کا واسا ہیڈ کوارٹر کا دورہ، واسا ہیلپ لائن سروس کے قیام کو سہرایا

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اپنے دورہ کے دوران کال سینٹر میں موصول ہونے والی شکایات کے حل کے بعد شہریوں سے فیڈ بیک لینے کی ہدایت بھی کی

لاہور(کھوج نیوز) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس میں انہوں نے واسا ہیلپ لائن سروس پر ناصرف شاباش دی بلکہ اس کے متعلق بریفنگ بھی لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا ہیڈکوارٹر میں قائم کال سنٹر کا دورہ کیا ، دورہ میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔ جس میں بتایا گیا کہ شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے واسا ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے۔ کال سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات، بہتر سروسز کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور شہریوں کی شکایات کو ڈیجیٹل طریقے سے مانیٹر کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے عملہ سے ورکنگ بارے بریفنگ لی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کال سینٹر میں موصول ہونے والی شکایات کے حل کے بعد شہریوں سے فیڈ بیک لینے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ سروسز میں مزید بہتری لانے کے لیے شہریوں کا فیڈ بیک انتہائی اہم ہے۔واضح رہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آخر میں واسا میں جدید کال سنٹر کے قیام کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button