پاکستان

امریکی قونصل جنرل کی یو ایس ہائیر ایجوکیشن سسٹم کی تربیتی ورکشاپ آمد

امریکی قو نصل جنرل نے پاکستان میں جاری یو ایس ایڈ ہائیر ایجوکیشن سسٹم کی تر بیتی ورکشاپ میں بطور مہمان خصو صی شرکت کی،اور پاکستان میں مفت تعلیم کے مو جودہ پرو گرامز کو مزید بہتر بنانے کا عزم بھی کیا

لاہور(کھوج نیوز)امریکی قونصل جنرل کرسٹن نے یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یو ایس ایڈ ہائیر ایجوکیشن سسٹم کی تر بیتی ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے قو نصل جنرل کو خوش آمدید کہا اور ملاقات بھی کی گئی ۔ اس ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کی جامعات میں تعلیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یو ایس ایڈ ہائیر ایجوکیشن سسٹم پر تربیتی ورکشاپ پاکستان کی 16 سرکاری جامعات میں منعقد ہوئی تھی۔اس ورکشاپ کامقصد پاکستانی طلبہ کو مستقبل میں کامیاب کیریئر کیلئے رہنمائی فراہم کرنا تھی۔اس ورکشاپ میں سٹوڈنٹ لیڈرشپ اور ذہنی صحت کی خدمات کے موضوعات پر تربیت فراہم کی گئی۔اس ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھاکہ امریکہ کئی دہائیوں سے پاکستانی طلبہ کیلئے تعلیمی مواقع فراہم کر رہا ہے اور آگے بھی کرتا رہے گا،ان کا مزید کہنا تھاکہ امریکہ نے پاکستان بھر میں مفت تعلیم اور موجودہ تعلیمی پروگرامز کو بہتر بنایا ہے اور ہم اس میں مزید بہتری بھی لائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button