کھیل

صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟تصدیق ہو گئی

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ ان کی صائم ایوب سے ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے فون پر بات ہوئی تھی ، جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں مزید 3 ہفتے لگ سکتے ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ ان کی صائم ایوب سے ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے فون پر بات ہوئی تھی ، جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں مزید 3 ہفتے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد ان کا ری ہیب شروع ہوگا۔سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے بطور بڑے بھائی اور کرکٹر اسے مشورہ دیا ہے کہ تمہیں اگر ذرا بھی درد ہو تو جلد بازی نہ کرنا، مکمل آرام کرکے ٹیم میں واپس آ تاکہ انجری بعد میں مزید گمبھیر صورتحال اختیار نہ کرجائے۔

شاہد آفرید ی کا مزید کہنا تھا کہ صائم ایوب جس فارم میں کھیل رہے تھے انکی انجری سے پاکستان کو ضرور نقصان ہوگا لیکن پھر وہی بات ہمارے پاس انکا بیک اپ تیار نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button