سوشل ایشوز

ایف آئی اے لاہور کی بڑی کارروائی ، چار ملزمان گرفتار،ملزمان سے کیا کچھ برآمد ہوا؟

ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ،جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافر گرفتار کر لیے،ان مسافروں کے پاس سے فن لینڈ اور پرتگال کے جعلی ویزے بھی بر آمد کیے گئے

لاہور (کھوج نیوز )ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ،جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافر گرفتار کر لیے ۔گرفتار ملزمان میں نیاز علی، ناظم اللہ، رفیع اللہ خان اور مراد خان شامل ہیں۔ ملزمان نے فلائٹ نمبر HY 462 کے ذریعے ازبکستان سفر کرنے کی کوشش کی لیکن امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ان ملزمان سے فن لینڈ اور پرتگال کے جعلی ویزے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ان ملزمان نے جعلی ویزے فاروق اور اجمل نامی ایجنٹوں سے حا صل کیے اور ان کے عوض ملزمان نے 25 لاکھ روپے فی کس ادا کیے۔ ملزمان کو آف لوڈ کر کے مزید تفتیش کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button