کھیل

ملتان ٹیسٹ، پاکستانی بائولرز کا جادو، ویسٹ انڈین ٹیم کی بیٹنگ لائن کا دھڑن تختہ

ملتان ٹیسٹ میں ساجد خان اور نعمان علی کی بھرپور بائولنگ نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو 51 رنز پر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا

ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے بائولروں کا جادو چل گیا جس پر مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کا دھڑن تختہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واضح رہے کہ ساجد خان اور نعمان علی کی بھرپور بائولنگ نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو 51 رنز پر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد پاکستانی بائولرز نے اپنا جادو دکھایا۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کیلئے ساجد خان ایک ڈراونا خواب ثابت ہوئے، جنہوں نے ابتدائی 4 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا۔ ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر، کریگ براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

ویسٹ انڈیز کی 5 ویں وکٹ 34 رنز کے مجموعے پر گری اور نعمان علی نے جسٹن گریویس کو 4 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ نعمان علی نے اس کے بعد ٹریون املیچ کو 6 رنز پر آٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو مزید مشکل میں ڈال دیا۔ پاکستانی بیٹنگ کی بات کریں تو دوسرے روز کا آغاز بھی پاکستانی بیٹرز کیلئے خوشگوار نہیں رہا۔ پہلے ہی سیشن میں کئی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سعود شکیل 84 رنز بنا کر آٹ ہوئے، جبکہ سلمان آغا 7 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان 71 رنز پر آٹ ہوئے، جس کے بعد نعمان علی اور خرم شہزاد بھی اپنی اننگز میں ناکام ہو گئے۔ شان مسعود نے 11، بابر اعظم 8، محمد ہریرہ 7 اور کامران غلام 5 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے بولرز میں جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں،جبکہ کیون سنکلیئر اور گداکیش موتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان کی بیٹنگ لائن نے 143 رنز کے ساتھ 4 وکٹوں کا نقصان اٹھایا تھا، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 51 رنز پر 7 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد مزید مشکلات کا شکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button